دنیا میں ورلڈ کپ ٹیموں کا اعلان ہورہا ہے اور یہاں تماشا لگاہوا ہے، وسیم اکرم

No comments


کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں غلط تاثرجا رہا ہے جب کہ سب ورلڈ کپ ٹیموں کا اعلان ہورہا ہے اور یہاں تماشہ لگایا جا رہا ہے۔


کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن گئی ہے، آئندہ سال پی ایس ایل کےتمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور پاکستان میں میچز کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ یہ کتنی بڑی لیگ بن گئی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگرڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوگئی تو کیا ہوگا، معلوم نہیں ایسا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے، کرکٹ کمیٹی میں ہونے کے باوجود مجھے بھی کچھ نہیں معلوم،  پوری دنیا میں غلط تاثرجا رہا ہے، دنیا بھرمیں ٹیموں کا اعلان ہورہا ہے اور یہاں تماشہ لگایا جا رہا ہے، دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان کا کیا ری ایکشن آتا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وسیم خان نوجوان ہیں اوران میں ٹیلنٹ بھی موجود ہے، وسیم خان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر نے والے بھی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ کمیٹی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا کرکٹ کمیٹی بھی ہے، مجھے تو نہیں پتا کہ یہاں کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے۔

No comments

Post a Comment